20 ستمبر 2017 - 13:35
افغان صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں اجلاس سے خطاب

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کے حکام کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور اس کی مذمت کی -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کے حکام کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور اس کی مذمت کی -
صدر اشرف غنی نے میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو افسوسناک اور ہولناک قرار دیتے ہوئےاس مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری کے فعال کردار کامطالبہ کیا-
افغانستان کے صدر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا- 
افغان صدر نے پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی اور قیام امن کے لیے افغانستان سے جامع مذاکرات کرے تاکہ خطے میں خوشحالی آسکے
صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نئی افغان پالیسی طالبان کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں نہیں جیت سکتے اور ملک میں قیام امن کے لیے انہیں مذاکرات کی میز پرآنا ہی ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169